Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن

آپریشن میں لڑکوں کے 17 اور لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر چھاپے مارے گئے
شائع 05 اپريل 2025 11:48am

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی مقیم افراد کو ہاسٹلز سے نکال کر ان کے سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔

اس آپریشن میں لڑکوں کے 17 اور لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر چھاپے مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز کو 8 اپریل تک سیل کر دیا جائے گا اور اس دوران غیر الاٹڈ طالب علموں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ آپریشن گزشتہ 20 سالوں میں پہلی مرتبہ ہاسٹلز میں کیا گیا، جس میں طلبا تنظیموں کے کارکنوں نے مختلف کمروں پر قبضہ کر رکھا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہاسٹلز میں 8 ہزار طلبا و طالبات کی گنجائش ہے اور 8 اپریل سے صرف الاٹ ہونے والے طلبا ہی ہاسٹلز میں داخل ہو سکیں گے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بغیر الاٹمنٹ کے ہاسٹلز میں داخل ہونے والے طالب علموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Punjab University

Hostels Operation