کراچی: ڈیفنس میں عامر کو بیٹے کے سامنے قتل کرنے والے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے عامر سلطان قتل کیس میں ملوث دو اہم ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان براہِ راست عامر سلطان کے قتل میں ملوث ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ مقابلہ رات گئے ہوا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول عامر سلطان عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ہمراہ حیدرآباد جانے کے لیے گھر سے نکل رہا تھا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پہلے ہی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر سلطان کو اس کے بیٹے کے سامنے گولی مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد اور ممکنہ محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔
Comments are closed on this story.