Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

امریکی خاتون اونیجا کی نیویارک میں موج مستی، ویڈیو وائرل

اونجیا نے اپنے دبئی میں گرفتار ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2025 10:00pm

پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی نیو یارک کی سڑکوں پر موچ مستی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی نیو یارک کی سڑکوں پر گھومنے اور موج مستی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

پاکستان سے دبئی کے راستے امریکا پہنچنے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقامی میڈیا سے اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اونجیا نے اپنے دبئی میں گرفتار ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی اور بتایا کہ میں گرفتار نہیں ہوئی تھی، نہ ہی مجھے جیل بھیجا گیا تھا بلکہ میں دبئی میں پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے امریکا تاخیر سے پہنچی۔ امریکا واپس آ کر خوش ہوں۔

اونیخا اینڈریو رابنسن نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں کس طرح گرفتار ہوئیں اور کیا اسے ڈھونڈنے کے لیے دوبارہ پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

اونیخا نے بتایا کہ میں پاکستانی لڑکے سے انٹرنیٹ کے ذریعے ملی تھی اور دوبارہ پاکستان جانے یا نہ جانے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی ، فی الحال میں نیویارک میں رہوں گی، مجھے واپس آ کر خوشی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 19 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھیں۔

کراچی میں تقریباً 4 سے 5 ماہ رہنے کے بعد انہوں نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا تھا۔

american woman

Onija

having fun in New York