کراچی: اسٹیل موڑ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا
عوام نے ٹرالر ڈرائیور کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا
کراچی میں اسٹیل ملز موڑ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آ سکی، اسٹیل ملز موڑ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش اسپتال منتقل کردی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق متوفی کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی عوام نے ٹرالر اور اس کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نیشنل ہائی وے پر 17 سالہ نوجوان ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوا تھا،
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 265 ہوگئی۔
karachi
Road Accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.