افغان سیٹیرن کارڈ کے حامل افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
پاکستان سے واپس افغانستان نہ جانے والے افغان شہریوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، آج اسلام آباد سے پچاس سے زائد جبکہ کراچی سے ڈیڑھ سو زائد افراد کو تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کردیئے گئے۔
زرائع کے مطابق پاکستان سے واپس نہ جانے والے افغان شہریوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کردیں۔ آج اسلام آباد سے50 زائد افراد کوتحویل میں لےکرکیمپ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کررہی ہیں، افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو افغانستان بھجوایا جائے گا۔
کراچی میں افغانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ
ادھر کراچی سے بھی افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے علاقوں سے ڈیڑھ سو زائد افغان باشندے کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے میڈیا کے بتایا کہ افغانیوں کی وطن واپسی ممکنہ طور پر کل سے شروع کی جائے گی۔
ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ہولڈنگ کیمپ میں منتقل کئے جانے والے افراد کے لئے ٹرانسپورٹیشن، کھانے اور صحت کی سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈرزکیمپ منتقل کیا جائےگا،زرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز طورخم کے راستے مزید 40 افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل پناہ گزین واپس بھیجے گئے۔
اعلامیہ
اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 193 افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل پناہ گزین بھیجے گئے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ، 70 ہزار، 722 تارکین وطن کو بھی طورخم سرحد سے افغانستان بھیجوایا گیا ہے۔
مجموعی طور پر پختونخوا سے 8953،اسلام آباد سے 1561 ، پنجاب سے 1309 ، آزاد کشمیر سے 38 اور سندھ سے 44 تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔ پشاور، خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر اب تک 4اکھ، 77 ہزار، 434 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.