احسن آباد کی گتہ فیکٹری میں آگ تاحال بے قابو
احسن آباد کی گتہ فیکٹری میں آگ تاحال بے قابو متاثرہ فیکٹری کی عمارت کو مخدوش قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق احسن آباد کی گتہ فیکٹری میں آگ تاحال بے قابو متاثرہ فیکٹری کی عمارت کو مخدوش قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ریسکیو زرائع کےمطابق فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مسلسل آگ لگی ہونے کے باعث عمارت میں شدید دراڑیں پڑ گئی ہیں عمارت کے پلرز ٹیڑھے ہوگئے ہیں، پلستر بھی اکھڑ گیا ہے۔
مجموعی طور پر دس سے زائد فائر ٹینڈرز دو واٹر باووزر اور اسنارکل کی مدد سے آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے ۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت پر کولنگ کا عمل 20 گھنٹے سے زائد دورانیہ پر مشتمل ہوسکتا ہے، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کے وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن نے صفورہ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
واٹر کارپوریشن نے جائے وقوعہ کی جانب مزید واٹر ٹینکرز روانہ کردیے، انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر برگیڈ اور ریسکیو سے رابطے میں ہیں، فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر جائے وقوعہ پر خود موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.