Aaj News

بدھ, اپريل 16, 2025  
17 Shawwal 1446  

پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر وضاحت طلب کر لی

مجھے صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے، تیمور سلیم جھگڑا
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2025 06:12pm

وزیراعلیٰ کے پی اور تیمورسلیم جھگڑا کی لفظی جنگ پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور سلیم جھگڑا سے وضاحت طلب کرتے ہوئے 13 الزامات پر جواب مانگ لیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوااور تیمور سلیم جھگڑا کی لفظی جنگ کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کا تیمور سلیم جھگڑا کو تیرا الزامات پر مبنی سوال نامہ ارسال کردیا گیا۔

سابق وزیر صحت کا کمیٹی کے ممبران پر اعتراض اور عدم اعتماد میرے خلاف بنایا گیا کیس سیاسی نوعیت کا ہے۔

عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں نہیں جانا چاہیے، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، تیمور جھگڑا

تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے گزشتہ دور حکومت کی چھان بین شروع کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کر لیا ہے۔

احتساب کمیٹی نے سوالات کیے کہ آپ کے دور حکومت میں صوبہ کئی بار ڈیفالٹ ہوا، پنشن اور گریجویٹی اکاؤنٹس سے چھتیس بلین نکالے گئے جو واپس نہیں کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کیخلاف بینر آویزاں کردیے گئے

مزید یہ کہ آپ وزیر صحت بھی تھے، اور محکمہ صحت کی سمریز بغیر کسی معقول جانچ پڑتال کے منظور کی گئیں، کیا یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں تھا؟ کیا آپ نے بیڈ گورننس کو محسوس نہیں کیا؟

کمیٹی نے یہ بھی سوال کیا کہ آپ کے دور حکومت میں خزانہ قرض میں ڈوبا رہا، کیا آپ نے اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوئی قدم اٹھایا؟ اور بینک آف خیبر کے دھوکا دہی والے قرضوں پر کوئی کارروائی کی گئی؟ صحت انصاف کارڈ میں خرابیاں کیوں نہیں دور کی گئیں اور پولیو وائرس کو روکنے کے لیے آپ نے کیا ٹھوس اقدامات کیے؟

پی ٹی آئی محاذ آرائی کی طرف نہیں جائے گی، تیمور سلیم جھگڑا

سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے احتساب کمیٹی کو 35 صفحات پر مشتمل جواب بھیجا، جس میں کہا کہ جب ان کی کابینہ میں شمولیت کی افواہیں چلیں تو ان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی کابینہ میں شامل ہونے کا نہیں کہا اور وہ عمران خان اور پاکستان کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ سچ کبھی چھپ نہیں سکتا اور ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، اور افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کی رہائی پر توجہ مرکوز کرنے والے اتنے غیرمحفوظ ہیں کہ وہ اپنے اندر کے عدم تحفظ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

pti

pti leaders

Taimur Saleem Jhagra