شیخ حسینہ کا اقتدار ختم ہونے کے بعد محمد یونس اور مودی کے درمیان پہلی ملاقات
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلادیش کے عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی یہ ملاقات تھائی لینڈ میں علاقائی سربراہی اجلاس کے موقعے پر ہوئی، بنگلادیش میں شیخ حسینہ کا اقتدار ختم ہونے کے بعد محمد یونس کی مودی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
ملاقات میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔
بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے ملاقات کے دوران بنگلا دیش میں اقلیتوں، خاص طور پر ہندو برادری کی سلامتی اور تحفظ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔
محمد یونس نے بنگلادیش میں انتخابات کی تاریخ بتا دی
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔
مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت بنگلا دیش کے ساتھ جمہوری، پائیدار، پرامن تعلقات چاہتا ہے، ہمارا رویہ عوام پر مرکوز ہونا چاہیے، جو دونوں ملکوں کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچائے۔
مودی سرکار کی ایک اور مسلم دشمنی، مسلم وقف املاک پر قبضے کے لیے نیا متنازع قانون متعارف
ملاقات میں مودی نے بنگلا دیشی قیادت کو تلخ تقاریر اور بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا جو ماحول کو خراب کرنے کا سبب بنتی ہیں۔
علاوہ ازیں سرحدی سیکیورٹی اور غیر قانونی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے سرحدی قوانین کے سخت نفاذ اور خاص طور پر رات کے وقت غیر قانونی سرحدی نقل و حرکت کی روک تھام پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم رہے۔
Comments are closed on this story.