Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

’کنگ کوبرا‘ نہ ہی ’بلیک مامبا‘ ! دنیا کا سب سے زہریلا جانور کونسا؟

اس جانور کے زہر کا ایک قطرہ ہی انسان کی زندگی ختم کرنے کیلئے کافی ہے
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2025 06:51pm
Not King Cobra, Nor Black Mamba: World’s Most Venomous Animal Revealed - Aaj News

ہم اپنے بچن سے ہی سنتے آرہے ہیں کہ دنیا کا زہریلا ترین جانور سانپ ہے جس کی بھی دو زہریلی ترین نسلیں ہیں لیکن سمندری گھونگھے نے اس بات کو غلط ثابت کردیا۔

سب سے پہلے بات کی جائے کنگ کوبرا کی تو اسے دنیا کا زہریلا جانور قرار دیا جاتا تھا جس کے زہر کا ایک قطرہ ہی انسان کی زندگی ختم کرنے کیلئے کافی ہے۔

اگر کنگ کوبرا کسی کو کاٹ لے اور آدھے گھنٹے کے اندر علاج نہ کیا جائے تو متاثرہ شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، اسی طرح بلیک مامبا کو بھی خطرناک سانپ قرار دیا گیا ہے۔

تاہم سمندر میں پائے جانے والا ایک گھونگھا جسے ’کون اسنیل‘ کہا جاتا ہے نے دونوں سانپوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جسے دنیا کا زہریلا ترین جانور قرار دیا جارہا ہے۔

جی ہاں دنیا کا زہریلا ترین جانور کوئی سانپ نہیں بلکہ ایک سمندری جانور ہے۔

اس گھونگھے کا نام ’جیوگرافی کون اسنیل‘ ہے جو ہند بحر الکاہل کے گہرے سمندر میں پایا جاتا ہے۔

اس جانور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک بڑا بچھو اپنے شکار کو ختم کرنے کے لیے جس زہر کا استعمال کرتا ہے یہ گھونگھا اس زہر کا صرف 10 فیصد حصہ استعمال کرتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ جانور انتہائی نایاب ہے جب کہ یہ جانور اپنے زہر سے 30 سے زیادہ لوگوں کی جانیں بھی لے چکا ہے اور گہرے سمندر میں پائے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس جانور کے زہر کا توڑ بھی نہیں نکالا جاسکا۔

Snake

black mamba

venomous

geography cone snail

deadliest species