ٹرمپ کی تجارتی جنگ، کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
کینیڈا کی جانب سے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔
ادھر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے جوابی ٹیرف پر مختلف ممالک نے رد عمل ظاہر کیا۔
چین کا کہنا تھا کہ اس تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ امریکہ ٹیرف میں کمی کرے اور اس کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرے۔
فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔
ٹرمپ کی پوری دنیا کیخلاف تجارتی جنگ، پاکستان پر بھارت اور افغانستان سے زیادہ ٹیرف عائد
آسٹریلیا کا جوابی ٹیرف پر کہنا ہے کہ امریکی عوام ان ناجائز ٹیرف کی سب سے بھاری قیمت چکائیں گے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ ترین محصولات عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں اور اس سے کمزور لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔
Comments are closed on this story.