Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

دنانیر مبین کی احد رضا میر سے شادی کی افواہوں پر لب کشائی

دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہیں زیرگردش ہیں
شائع 04 اپريل 2025 10:10am

پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ٹک ٹاکر دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے درمیان کوئی ایسا رشتہ نہیں ہے۔

دنانیر اور احد رضا میر اس وقت اپنے کامیاب ڈرامے ”میم سے محبت“ کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اور اس ڈرامے میں ان کی کیمسٹری کو دیکھ کر مداحوں نے انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک جوڑی سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

حال ہی میں دنانیر نے گریجویشن مکمل کیا تھا، جس پر احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں مٹھائی کا ٹوکرا تحفے میں دیا۔

اسی دوران احد رضا میر نے ڈرامے کے سیٹ پر دنانیر کو نوٹوں کا ہار پہنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اسے ان کے رشتہ پکا ہونے کا جشن سمجھ لیا۔

اب دنانیر مبین نے ایک انٹرویو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور احد رضا میر صرف گریجویشن کے چھوٹے سے جشن میں شریک تھے۔

دنانیر نے بتایا کہ احد رضا میر کی والدہ نے بھی ان کے لیے گھر سے گوشت پکا کر بھیجا تھا اور ان کے والد آصف رضا میر نے سیٹ پر انہیں ہار پہنایا تھا۔

دنانیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ان کے کردار کو مداحوں کی طرف سے پسند کرنا خوشی کی بات ہے، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی کو ان کی آن اسکرین جوڑیوں سے الگ رکھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناظرین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ جو کردار ادا کر رہی ہیں وہ ان کی اصل زندگی سے بہت مختلف ہے، اور انہیں اپنی ذاتی زندگی میں خلل ڈالے بغیر ان کی اداکاری کا احترام کرنا چاہیے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات