Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

شادی کی 25ویں سالگرہ کا جشن منانے کے دوران شوہر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

شادی کی سالگرہ کی تقریب کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے گر کر ہلاک
شائع 04 اپريل 2025 09:58am

ایک 50 سالہ شخص اپنی 25 سالہ شادی کی سالگرہ کی تقریب کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔ شادی کی سالگرہ کے جشن میں رقص کرنے والے اس جوڑے کا لمحہ غم میں بدل گیا جب شوہر اسٹیج پر گر پڑا، جس سے اس کی بیوی اور وہاں موجود مہمان چونک گئے۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر بریلی کے ایک شادی ہال میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ وسیم سرور، جو ایک جوتوں کے تاجر تھے، اپنی بیوی فریحہ کے ساتھ اپنی سلور جوبلی کی خوشی میں ایک پارٹی منعقد کی اور اس پارٹی میں وہ ڈانس کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے۔ لوگ فوراً ان کی مدد کے لیے دوڑے لیکن وہ ہوش میں نہ آسکے فورا ہی وسیم کو قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ دل کے دورے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہرکے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی

وسیم سرور کی بیوی فریحہ، ایک اسکول ٹیچر ہیں، اور ان کے دو بیٹے ہیں، اس سانحے پر خود کو سنبھالنا مشکل اور یہ تاریخ انکے لئے یقینا ایک ہمیشہ کا غم دے گئی۔ تاہم، بعض افراد نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ اپنی خوشیوں کو چھپانا بہتر ہے آجکل کے دور میں نظرِ بد اور حسد کی نظر کا ذکر بھی دینِ اسلام میں بعض روایات سے ملتا ہے۔

ایک سینئر کارڈیالوجسٹ نے کہا، ’ایسی صورت حال عموماً خون کی روانی میں رکاوٹ اور دل کی شریانوں کی بندش کی وجہہ سے پیش آسکتی ہے، عام زندگی میں کبھی بھی اگر سانس لینے میں دشواری یا دھڑکن کا بے ترتیب ہونا محسوس ہو تو اسے نظرانداز نہ کریں بلکہ فورا ڈاکٹرسے رجوع کریں اور طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔‘

شادی کی دوسری سالگرہ : شاداب خان نے اہلیہ کیلیے پیار بھرا پیغام شیئر کر دیا

جوڑے نے بعد میں کیک کاٹنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن وہ موقع نہ آ سکا اور خوشی غم میں بدل گئی۔ خوشی کی اس تقریب میں یہ بلا شبہ بہت بڑا سانحہ ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Viral Video

Wedding

Death on Anniversary