Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

تلاوتِ قرآن کے دوران قاری کا بلی پر شفقت کا برتاؤ، ویڈیو وائرل

قاری صاحب بلی کو تلاوت کے دوران پیار کرتے رہے
شائع 04 اپريل 2025 09:09am

مقدونیہ سے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ایک قاری صاحب قرآنِ مجید کی تلاوت میں مشغول تھے کہ اچانک ایک بلی اُن کے پاس آ کر بیٹھ گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل اس وڈیو میں قاری صاحب کے اس حسنِ سلوک نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ کیونکہ قاری صاحب نے اُسے نہ بھگایا نہ روکا، بلکہ محبت سے اپنی گود میں بٹھایا اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا۔ بلی بھی بے حد سکون سے اُن کی گود میں بیٹھی رہی اور آںکھیں بند کر کے تلاوت کا لطف اُٹھاتی رہی۔ یہ منظر دیکھ کر دل میں ایک عجیب سکون اور محبت کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔

یہ ویڈیو محض ایک دلکش ہی نہیں بلکہ ہمیں انسانیت اور محبت کا حقیقی پیغام بھی دیتی ہے۔ خاص طور پر جب ہم یہ جانتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جانوروں سے محبت اور شفقت کا کس قدر خیال رکھا تھا۔ آپ ﷺ نے نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی بہترین حسنِ سلوک کیا، اور آپ ﷺ کی سنت ہمیں ہمیشہ انسانیت کے حق میں برتاؤ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

جانوروں سے ’بات چیت‘ کی صلاحیت ، سائنسدان کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں؟

اسی طرح ایک مشہور صحابی، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو ’بلیوں والے یا بلیوں کا باپ‘ کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بلیوں کو پالتے اور ان کی نگہداشت کرتے تھے۔ اُن کے ساتھ بے پناہ محبت اور شفقت کا برتاؤ کرتے۔ اسی لیے انہیں ابو ہریرہ کا لقب دیا گیا۔

ہمیں نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک اور محبت کے دینی اورانسانی اصولوں کو اپنانا چایئے، اور اسے ہر انسان کو اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ قاری صاحب کا یہ عمل کہ انہوں نے بلی کو اپنی گود میں بٹھایا اور پیار اور شفقت کیا معاملہ کیا، ان کے لئے بھی دل میں محبت اور احترام کے جزبات پیدا کررہا ہے۔

پالتو جانوروں اور پرندوں کی گرمی میں دیکھ بھال کیسے کریں

دینِ اسلام میں رحم دلی کا کوئی مقابلہ نہیں اور اس سے ہی دنیا میں سکون اور محبت کا آغاز ہوتا ہے۔

Viral Video

Cat

qari sahib

Maqdooniya