جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا
پولیس نے نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کیا
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کیا گیا جبکہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس کو بغیر مزاحمت گرفتاری دی۔
ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج 4 اپریل کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا ۔
بلوچستان
quetta
jamhoori watan party
jwp
nawabzada gohram bugti
nawabzada gohram bugti arrest
مقبول ترین
Comments are closed on this story.