Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت تو 6 روپے فی یونٹ ہے، مزمل اسلم کا وزیراعظم کے اعلان پر ردعمل

اس کا مطلب حکومت صارفین کو بجلی استعمال کرنے پر 1.41 روپے فی یونٹ واپس کرے گی، مزمل اسلم
شائع 03 اپريل 2025 04:02pm

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اعلان کیا گیا ہے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 7.41 روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے، جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب حکومت صارفین کو بجلی استعمال کرنے پر 1.41 روپے فی یونٹ واپس کرے گی۔

وزیراعظم کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر تاجر برادری میں خوشی کی لہر

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں جب تیل کی قیمت 124 ڈالر فی بیرل تھی، بجلی کی قیمت ٹیکس سمیت 25 روپے فی یونٹ تھی، لیکن آج بجلی کی قیمت 65 روپے فی یونٹ ہے۔

مزمل اسلم نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے قیمتوں میں کمی 25 روپے سے کی ہے یا پھر 65 روپے سے؟

PM Shehbaz Sharif

Muzammil Aslam