بھارت کی خطے میں جنگ پھیلانے کی ایک اور کوشش بے نقاب
بھارت کی خطے میں جنگ پھیلانے کی ایک اور کوشش بے نقاب ہوگئی، مودی سرکار روس کا ممنوعہ ٹیکنالوجی و اسلحہ سپلائر نکلا۔
نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیر رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی’ ٹیک ٹیسٹ’ کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو روس کو منتقل کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے 2023-24 میں 118 بار بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپیں بھیجیں۔
بھارتی طیارے کٹی پتنگوں کی طرح گرنے لگے، ایک اور حادثے میں پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی
رپورٹ کے مطابق بھارت ایرو ناٹکس، امریکی حکومتی ڈیٹا بیس میں روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹکس نے 13 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی فروخت کی، بھارتی ایرو ناٹکس نے حساس پرزے روسی اسلحہ ایجنسی کو بیچے۔
امریکا نے ڈرون بنانے میں ایران کی مدد کرنے والی اماراتی اور چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی حساس سول و فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی فراہمی عالمی سطح پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔
اس کاروباری تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان ایرو ناٹکس کو روسوبورون ایکسپورٹ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے سال 2023 میں حساس آلات کی روس منتقلی پر وارننگ جاری کی تھی، اور کاروباری اداروں کو اس حوالے سے انتباہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق روسی جنگی مشینری کے لیے حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی مغربی پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
Comments are closed on this story.