Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

ایلون مسک نے چاروں طرف جنگ چھیڑنے والے ٹرمپ کا ساتھ بیچ راہ چھوڑ دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

اس حوالے سے امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے
شائع 03 اپريل 2025 09:29am

ارب پتی شخصیت اور امریکی صدر کے قریبی مشیر سمجھے جانے والے ایلون مسک نے چاروں طرف جنگ چھیڑنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ بیچ راہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی اخبار کا دعویٰ سامنے آیا ہےکہ ایلون مسک امریکا کے ادارے ”ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی“ (DOGE) کی سربراہی سے دستبردار ہونے سے متعلق اپنے رفقا کو آگاہ کردیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے یہ فیصلہ اپنے کاروبار پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

امریکی اخبار کے مطابق حکومتی ادارے کی دستبرداری کی خبر سے متعلق مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاؤس نے تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ ایلون مسک اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

پابندی کی لٹکتی تلوار، ایلون مسک ٹک ٹاک بھی خرید رہے ہیں؟

تاہم ٹرمپ نے اس تاثر کو رد کردیا کہ وہ یا ان کی حکومت ایلون مسک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

وہیں ایلون مسک کے مستعفی ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ان کی کمپنی ٹیسلا کا ریکارڈ بزنس شروع ہوگیا ہے۔

Elon Musk

DOGE team