Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر حال میں بلوچستان میں امن قائم کرنے کی ہدایت

پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے، نواز شریف
شائع 03 اپريل 2025 09:03am

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔

جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی والے دہشت گردوں کے وارث بن گئے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔

لنڈی کوتل: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو تاحال ٹرانزٹ کیمپ نہ پہنچایا جاسکا

وزیراعظم نے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی اور اہم امور پر مشاورت کی۔

Nawaz Sharif

بلوچستان

PM Shehbaz Sharif