Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

کراچی؛ مین ہول میں گر کر جاں بحق 3 سالہ بچہ سپرد خاک

نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی اور علاقہ مکین کی بڑی تعداد شریک تھی
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2025 07:10pm
Open Manhole Claims Another Child’s Life in Karachi - Aaj News

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں مین ہول میں گر کر جاں بحق تین سالہ بچے کو سپرد خاک کردیا گیا ، عبدالرحمان دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا تھا۔ مواچھ گوٹھ میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کم سن بچہ گٹر میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

کراچی میں ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ شہر میں کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔ مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلہ میں معصوم بچہ گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ بچے کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں 3 سالہ بچے عبدالرحمان کی تدفین کے دوران نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سمیت علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میر پور خاص میں پانی کے گڑھے میں 3 بچے ڈوب گئے

کراچی میں 6 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

کراچی ملیر میمن گوٹھ میں 5 بچے گٹر میں گرگئے، 2 جاں بحق

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے کہا کہ رواں سال ایک یہ تیسرا واقع ہے، مین ہولز پر ڈھکنوں کی ذمہ داری میئر کراچی کی ہے۔

یوسی چئیرمین نے بتایا مین ہولز کے ڈھکن واٹر ٹینکرز توڑ دیتے ہیں، یا پھر نشے کے عادی افراد اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا مزید جان لیوا حادثات سے بچاو کے لیے کھلے مین ہولز کو ڈھانپا جائے۔

قبل ازیں، ریسکیو حکام کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلہ میں بچے کی لاش گٹر سے نکالنے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

karachi

Rescue

Kids

Karachi Police

Kids Drowns