Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب ہوگئیں
شائع 02 اپريل 2025 03:13pm

پنجاب پولیس کی خاتون افسرنے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (آئی اے ڈبلیو پی) نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونےوالی 62 ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا، عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے کسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کےاعتراف میں منتخب کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو محکمے کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعث فخر ہے۔

Punjab police

INTERNATIONAL ASSOCIATION OF WOMEN POLICE

SP Ayesha Butt

Excellence in Performance Award 2025