Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

وزیراعظم کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع

ٹیرف میں 4روپے 73پیسے کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو ملے گا
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2025 08:51pm

وزیراعظم کی جانب سے کل پاورسیکٹر اصلاحات بارے اعلان کا معاملہ،بجلی صارفین کو 4 سے 8 روپے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف سے ٹیرف کا فرق کم کرنے کی منظوری مل گئی، بجلی صارفین کو 4 سے 8 روپے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق ٹیرف میں 4روپے 73پیسے کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو ملے گا۔

زرائع کے مطابق سات آئی پی پیز سے حکومت معاہدوں کا خاتمہ کر چکی ہے، سرکاری پاور پلانٹس کا منافع کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری پاور پلانٹس کو ادائیگی مقامی کرنسی میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس میں 6 سے 8 روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کل دوپہر 2 بجے پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اہم وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شرکا سے اہم خطاب بھی کریں گے اور بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی پر باضابطہ اعلان متوقع ہے۔