Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
08 Shawwal 1446  

عید کے تیسرے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے کن علاقوں میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شائع 02 اپريل 2025 11:40am

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں موسم خشک اورگرم رہنے کی پیشنگوئی کی ہے، شام اور رات کے دوران شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، شام اور رات میں شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پشاور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی لوٹ آئی

کراچی میں عید کے تیسرے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمات نے بتادیا

پنجاب اورسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، اسی طرح مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ عید کی تعطیلات کے آخری روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

Met Office

Hot Weather

Eid ul Fitr

rainy weather

Rain prediction

hot and dry weather

rain predicted

eid ul fitr 2025