Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
1 Dhul Qadah 1446  

جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا

ٹرین کو کو سیکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2025 11:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ جانے کی اجازت نہ ملی۔ سبی اور نصیر آباد کے درمیان تحصیل نوتال سے واپس جیکب آباد بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سیکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوتال کے مقام پر کھڑی رہی، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی۔ بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا، بولان میل کئی روز سے بند تھی۔

ریلوے حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Pakistan Railways

Jacobabad

bolan mail