Aaj News

ہفتہ, اپريل 05, 2025  
07 Shawwal 1446  

دھرمندرکی آنکھ کی سرجری کامیاب، اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو

اپنی صحت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا
شائع 01 اپريل 2025 03:42pm

بھارتی سینما کے معروف اداکار دھرمندر نے اپنی آنکھ کی سرجری کے بعد اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کی اور اپنی صحت کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

شعلے اور دیگر کامیاب فلموں کے اسٹار دھرمندر نے پاپارازی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی آنکھ کا گرافٹ کامیابی سے کیا گیا ہے، اور وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

جیا بچن نے امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کرڈالی

پاپارازی نے ان سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا تو دھرمندر نے کہا، ”میری آنکھ کا گرافٹ ہوا ہے، لیکن میں بلکل ٹھیک ہوں۔ ابھی بھی بہت دم ہے اور میں بہت مضبوط محسوس کر رہا ہوں۔ آئی لو مائی فینز، لو یو“۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ دھرمندر کے اس پیغام کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے کمنٹس میں ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات