Aaj News

ہفتہ, اپريل 05, 2025  
07 Shawwal 1446  

ملائیشیا میں گیس کی پائپ لائن میں زوردار دھماکہ، 33 افراد زخمی

500 میٹر لمبی پائپ لائن میں لیکج سے آگ لگی، متعلقہ محکمہ
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2025 03:11pm

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن کے ساتھ گھروں میں افراد کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ محکمے کے مطابق 500 میٹر لمبی پائپ لائن میں لیکج سے آگ لگی، متاثرہ پائپ لائن کے والو کو بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 23 منٹ پر ملائیشیا کے سیلنگور کے علاقے پوچونگ میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کی لپیٹ میں قریبی گھر بھی آئے۔ حکام نے اطلاع دی ہے کہ کچھ افراد گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

”دی بِگ ون“ – انسانی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ کب آئے گا؟

بچائے گئے متاثرین کو امداد کے لیے پوترا ہائٹس مسجد کے ایک عارضی مرکز میں لے جایا جا رہا ہے۔ آگ سے جھلسنے والے افراد طبی امداد کے منتظر ہیں۔

آتشزدگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آگ کافی بڑے پیمانے پر لگی ہے جو دور سے بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

میانمار میں آئے زلزلے نے کتنے ایٹم بموں کی طاقت پیدا کی؟

ابتدائی طور پر یہ خیال کیا گیا تھا کہ دھماکہ ایک گیس اسٹیشن پر ہوا، تاہم حکام نے بتایا کہ دھماکا دراصل قریبی پیٹروناس گیس پائپ لائن میں ہوا ہے۔

Malaysia

Gas pipeline explosion

sparks large fire