Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

جیا بچن نے امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کرڈالی

فلم شعلے اور دیوار نے امیتابھ بچن کو ہندوستانی سنیما میں ایک مضبوط مقام دیا
شائع 01 اپريل 2025 09:42am

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہوراداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے راجیہ سبھا سے اپیل کی ہے کہ وہ بالی ووڈ کی مشہور فلموں ”شعلے“ اور ”دیوار“ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے، جن میں ان کے شوہر امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن نے ایک بیان میں کہا کہ ”دیوار“ اور ”شعلے“ نہ صرف بھارتی سنیما کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں بلکہ ان دونوں فلموں نے بالی ووڈ کی شناخت اور ارتقاء میں سنگ میل کی حیثیت اختیار کی ہے۔

دیوانوں کی کمی نہیں، ایک مداح نےفلم ’سکندر‘ کے ایک لاکھ 72 ہزار کے ٹکٹ خرید کر بانٹ دیئے

فلم شعلے اور دیوار دونوں 1975 میں ریلیز ہوئیں، اور ان فلموں نے امیتابھ بچن کو ہندوستانی سنیما میں ایک مضبوط مقام دیا۔ شعلے کلاسک ہندی سنیما کی سب سے بڑی مثال بنی جبکہ دیوار نے امیتابھ بچن کو ”ناراض نوجوان“ کی حیثیت سے فلم انڈسٹری میں شہرت دلائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان شہرٓہ آفاق فلموں کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے تاکہ ہندوستانی سنیما کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ ہندی سنیما کی تاریخ میں کئی معروف شخصیات جیسے ستیہ جیت رے، راج کپور، مدھوبالا، نرگس، بمل رائے اور یش چوپڑا کے بھی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جنہوں نے بھارتی سنیما کی دنیا میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات