Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

بہاولنگر میں زیرحراست 7 ملزم حوالات کی سلاخیں توڑ کر فرار ہوگئے

پولیس نے تعاقب کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری
شائع 01 اپريل 2025 08:52am

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں زیرحراست 7 ملزم حوالات کی سلاخیں توڑ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے تعاقب کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ حوالات سے فرار دیگر 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کو تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

punjab

jail

bahawalnagar

accused in custody