Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو اپریل کو ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہوگا, ترجمان وائٹ ہاؤس
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2025 09:26am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو اپریل کو ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کی جانب سے پریس بریفنگ میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن پریس کانفرنس میں ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق پریس کانفرنس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔ بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہوگا۔

ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کردے گا۔ امریکی صدر متبادل ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر کا سخت ردعمل سامنے آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ ٹیرف سے متعلق ملے جلے اشاروں نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ کے دوران امریکی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

بدھ کے روز درآمدی ٹیکس میں اضافہ کی تیاری کے بعد سے امریکی سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کا رحجان دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج امریکی سٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ٹیسلا سمیت دیگر بڑے ٹیک حصص میں مندی کا رحجان رہا۔

ایلون مسک کے زیر انتظام چلنے والی اس کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں مارکیٹ کے آغاز کے بعد 7 فیصد کمی ہوئی تھی۔

غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار حماس ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

علاوہ ازیں ایپل، مائیکروسافٹ، این ویڈیا، الفابیٹ اور میٹا کے حصص میں 3.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے مطابق نئے محصولات تمام ممالک کو متاثر کریں گے۔

ٹرمپ اپنی تجارتی پالیسی میں تبدیلی کے حصے کے طور پر تقریباً تمام ممالک پر محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد تجارتی عدم توازن اور غیر منصفانہ طریقوں کو دور کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ان محصولات کے نفاذ سے امریکہ میں مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا، ساتھ ہی امریکی صارفین کو زیادہ سے زیادہ امریکی ساختہ سامان خریدنے کی ترغیب ملے گی۔

white house

US and Iran