Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

گوجرانوالہ میں عید پر پہلوان مہمانوں کی خاطر تواضع کیسے کرتے ہیں؟

اکھاڑوں میں داؤ پیج لگانے والے یہ پہلوان عید کے دن ایک دوسرے کے مہمان بنے
شائع 31 مارچ 2025 07:53pm
Eid Feast at Wrestlers’ Gathering in Gujranwala – Aaj News

گوجرانوالہ میں عید پر پہلوانوں کی الگ انداز میں عید کی خوشیاں منانے کی روایت برقرار ہے۔

گوجرانوالہ: عید الفطر کے خوشگوار موقع پر گوجرانوالا کے پہلوان بھی ایک دوسرے کی مہمان نوازی میں مصروف ہیں۔ اکھاڑوں میں داؤ پیج لگانے والے یہ پہلوان عید کے دن ایک دوسرے کے مہمان بنے ہیں۔

ریاض پہلوان کے گھر عید کا دستر خوان سجایا گیا، جہاں پہلوان روایتی شلوار قمیض اور خوبصورت پگڑیاں پہن کر دعوت میں شریک ہوئے اور ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی خوشیوں کا اظہار کیا۔

مہمان پہلوانوں کی تواضع دیسی گھی سے تیار کردہ سوئیاں، کھوئے کی کھیر، کسٹرڈ، گاجر کے حلوے سے کی گئی۔

اس کے علاوہ پہلوانوں نے رس گلے اور گلاب جامن بھی جی بھر کے کھائے اور ایک دوسرے کے ساتھ عید کی لذتوں کا بھرپور لطف اٹھایا۔

چاہے اکھاڑ ہو یا پھر سجا ہو عید کا دستر خوان، پہلوان دونوں جگہ جوش و جذبے سے بھرپور نظر آتے ہیں۔

Gujranwala

wrestler Eid