Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی اپنے تحفظات پر بات کر رہی ہے، چیئرمین سینیٹ کی میڈیا سے گفتگو
شائع 31 مارچ 2025 04:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، پی پی اپنے تحفظات پربات کر رہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو یہ اعتراض نہیں کہ نہریں کیوں نکالی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی اپنے تحفظات پر بات کر رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تمام مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے گا، ملیشیاء میں عالمی کانفرنس میں دعوت ملی ہے، کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سمیت مسائل اٹھاؤں گا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے دعاگو ہوں، پاک افواج دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دے رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ملک کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Multan

chairman senat yousof raza gelani