Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

بطوروزیراعلیٰ سندھ میں خود کہہ رہاہوں کہ کینالز نہیں بنیں گی،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا متنازعہ کینال منصوبوں پر دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
شائع 31 مارچ 2025 03:57pm

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عید کے پہلے روز سیہون پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ملک و صوبے کے لیے امن و خوشحالی کی دعا کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ سندھ میں خود کہہ رہا ہوں کہ کینالز نہیں بنیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ نگران حکومت کے دوران ایک اسکیم بنی تھی اور ارسا سے اس کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر ارسا نے ایک غلط سرٹیفکیٹ جنوری میں جاری کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے اس سرٹیفکیٹ کو مشترکہ مفادات کونسل میں چیلنج کر دیا ہے، کیونکہ اگر کسی صوبے کو پانی کی تقسیم پر اعتراض ہو تو وہ اس فورم پر کیس دائر کر سکتا ہے۔

کراچی میں ڈمپر حادثات، ایم کیو ایم اور حکومت سندھ آمنے سامنے

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی متنازعہ کینال منصوبوں کی معلومات ملیں، سندھ حکومت نے فوری طور پر اس پر اعتراض داخل کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جب تک اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ نہیں ہوتی، یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے اس مہم کو پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں کینالز نہیں بنیں گی۔

Murad Ali Shah

Canals on Indus River