Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ میں عید منائے گی، ایک روزہ اضافی رکھیں گے

ٹیم منیجمنٹ نے عید کے دن کا ٹریننگ سیشن سہ پہر میں رکھا ہے
شائع 31 مارچ 2025 03:52pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں عیدالفطر منائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں اتوار کو چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کی وجہ سے وہاں 30 روزے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ کے اراکین عید کی نماز کے بعد اکٹھے وقت گزاریں گے، جبکہ ٹیم منیجمنٹ نے عید کے دن کا ٹریننگ سیشن سہ پہر میں رکھا ہے۔

دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

مقامی وقت کے مطابق قومی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بدھ کو شیڈول ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs New Zealand

eid ul fitr 2025