Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عید الفطر پر قوم کے نام پیغام
شائع 31 مارچ 2025 12:30pm

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عید الفطر کے موقع پر عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید الفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے اور ہمیں ہمدردی، رواداری اور ایثار کی خوبیوں کی یاد دلاتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ عید پوری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر ہمیں اپنے معاشرے کے ان کم نصیب افراد کو یاد رکھنا چاہیے جو مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم اللہ کی نعمتوں کو مہربانی، سخاوت اور ایثار کے ساتھ دوسروں میں بانٹیں، کیونکہ یہی رویہ ہمیں بھائی چارے، انصاف اور دیانت پر مبنی ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینے کی ترغیب دیتا ہے۔

chief justice yahya afridi

eid ul fitr 2025