Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

منشیات کا مکروہ دھندہ واٹس ایپ اسٹیٹس سے شروع ہوتا تھا، آج نیوز سنسنی خیز انکشافات سامنے لے آیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ڈرگ کارٹلز کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات
شائع 30 مارچ 2025 03:56pm

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈرگ کارٹلز کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، گرفتار منشیات فروش فرحان عرف فیضی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات آج نیوز سامنے لے آیا، منشیات کا مکروہ دھندہ واٹس ایپ اسٹیٹس سین آن ہے سے شروع ہوتا تھا۔

مصطفٰی قتل کیس کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، گرفتار منشیات فروش فرحان عرف فیضی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات آج نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔

منشیات کے لیے کون سے کوڈ ورڈزکا استعمال کیا جاتا تھا، تفصیلات صرف آج نیوز پر منشیات کا مکروہ دھندہ واٹس ایپ اسٹیٹس “ سین آن ہے “ سے شروع ہوتا تھا۔

منشیات کے گندے دھندے کیخلاف ایکشن، کراچی سے بین الاقوامی گروہ کا منشیات فروش گرفتار

جب منشیات فروش واٹس ایپ پر یہ اسٹیٹس لگاتا تھا اس مطلب خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کروانا ہوتا تھا، کوکین نامی منشیات کا آرڈر واٹس ایپ پر لیا جاتا تھا۔

مصطفٰی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے تشدد کا نشانہ بننے والی زوما کی میڈیکل رپورٹ آج نیوز پر

ملزم فرحان کی بیرون ملک عیاشیوں کی فوٹیجز بھی آج نیوز کو موصول ہو گئی ہیں۔ جس میں ملزم فرحان عرف فیضی کی شاہانہ زندگی کا پردہ بھی چاک ہوگیا۔

مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایف آئی اے نے حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا

موصولہ فوٹیج کے مطابق گرفتار ملزم بیرون ملک ہیلی کاپٹروں میں سفر کرتا رہا۔ فرحان عرف فیضی نے بیرون ملک کالا دھن بے دریغ خرچ کیا۔ ملزم نے بیرون ملک دوروں میں غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ ویڈیو شوٹ بھی کروایا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے بیرون ملک دوروں میں غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ ویڈیو شوٹ کروایا۔ فرحان اینڈ چیف نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ییں۔

karachi

Karachi Police

Drug Peddler

Drugs Smuggling Hub

Drug Smugglers