Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسجد میں دھماکا

دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بھارتی میڈیا
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2025 02:48pm

مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں ایک مسجد میں بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی مواد کے ذریعے کیا گیاجبکہ2افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا، تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،رپورٹ کے مطابق مسجد کے پچھلے دروازے سے داخل ہونیوالا شخص بارودی مواد رکھ کر فرار ہو گیا۔