Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

موسم کا احوال بتانے والوں نے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
شائع 30 مارچ 2025 12:43pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، کوئٹہ میں درجہ حرارت 7، قلات میں 5، زیارت میں 4، ژوب میں 8، سبی میں 16، تربت میں 19، نوکنڈی میں 14، چمن میں 12، گوادر میں 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Met Office

Hot Weather

Eid ul Fitr

eid ul fitr 2025

heated weather