Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چھ دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے
شائع 29 مارچ 2025 11:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کی موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب، وزیرِاعظم نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

بلوچستان

security forces operation

Qalat