Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

پانچواں اسپیشلسٹ بولر ہوتا تو اتنے رنز نہ پڑتے، محمد یوسف نے قومی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار بولرز کو قرار دے دیا

آئندہ میچ میں آل راؤنڈر کو کھلانا ہے یا پھر اسپشلسٹ بالر کو، ٹیم منیجمنٹ کو سوچنا پڑے گا، محمد یوسف
شائع 29 مارچ 2025 10:01pm

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں پانچواں اسپیشلسٹ بالر نہ کھلانا پاکستان کو مہنگا پڑگیا، کیوی بیٹرز نے پارٹ ٹائمرز کی درگت بنا ڈالی۔

سلمان آغا اور عرفان خان کے 10 اوورز میں 118 رنز بنے۔ سلمان نے 5 اوورز میں 66 اور عرفان نے 5 اوورز میں 51 رنز لٹائے۔ پاکستان نے کیوی اننگز میں 43 اضافی رنز دیے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے شکست کا ذمہ دار بالرز کو قرار دے دیا۔

نیپئر میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ میچ میں آل راؤنڈر کو کھلانا ہے یا پھر اسپشلسٹ بالر کو، ٹیم منیجمنٹ کو سوچنا پڑے گا۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پانچواں اسپیشلسٹ بولر ہوتا تو اتنے رنز نہیں پڑتے، ہمیں اضافی رنز کو بھی کنٹرول کرنا پڑے گا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی نژاد کیوی کرکٹر محمد عباس کی دھواں دھار پرفارمنس

پاکستانی نژاد کیوی کرکٹر محمد عباس نے پہلے ہی ون ڈے میں تاریخ رقم کردی۔ محمد عباس نے اپنے ڈیبیو میچ پر تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنا کر سب کو لاجواب کر دیا۔

21 سالہ کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر کارنامہ انجام دیا۔ 26 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز میں 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ پھر بالنگ میں ایک وکٹ بھی لی۔

خیال رہے کہ محمد عباس پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہرعباس کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے کہ نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Mohammad Yousuf

Pakistan vs New Zealand