Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

معروف رپورٹر چاند نواب کی عید ویڈیو کو ماہرہ خان نے دوبارہ زندہ کردیا

’عید آنے والی ہے اور ٹرین اسٹیشن پر شوٹ- چاند نواب تو بنتا ہے!‘
شائع 29 مارچ 2025 07:21pm

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے صحافی چاند نواب کی 2008 میں وائرل ہونے والی عید رپورٹنگ کی نقل کرتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

ہفتے کے روز ماہرہ نے انسٹاگرام پر ایک ریل پوسٹ کی، جس میں وہ چاند نواب کی مشہور ریلوے اسٹیشن پر عید کے حوالے سے کی گئی رپورٹنگ کو دوبارہ پیش کر رہی ہیں۔

چاند نواز کی رپورٹنگ میں مسلسل مداخلت اور رکاوٹوں کے باعث ان کی مایوسی کا یہ منظر وقت کے ساتھ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا تھا۔

ان کی شہرت میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں ان سے متاثر ہو کر ایک کردار نبھایا۔

اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم بھی چاند نواب کی وائرل رپورٹنگ کو نقل کر چکے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے ریلوے اسٹیشن پر موجود تھیں، جہاں کا منظر دیکھ کر انہیں چاند نواب کی مشہور رپورٹنگ یاد آ گئی۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ نے کیپشن میں لکھا، ’عید آنے والی ہے اور ٹرین اسٹیشن پر شوٹ تھی - چاند نواب تو بنتا ہے!‘

mahira khan

Chand Nawab