Aaj News

ہفتہ, اپريل 05, 2025  
07 Shawwal 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز تھے
شائع 29 مارچ 2025 06:07pm

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی بولرز نے 43 ایکسٹرا رنز لٹا دئیے۔ قومی بولرز نے 21 وائیڈ اور 2 نو بالز کرائیں۔ بائی کے س7۔ لیگ بائی کے 13 رنز بھی دئیے۔

یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز تھے۔

پاکستانی بالرز نے میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز رنز دیے۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹراز دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں اسی اپوزیشن کے خلاف قائم کیا گیا تھا جس میں (47 ایکسٹراز) رنز دیے گئے تھے۔

اسی طرح 1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 ایکسٹراز کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

Pakistan vs New Zealand

pakistan made unwanted record

first one day