عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے آج انٹرٹینمنٹ لارہا ہے، میٹھی عید پر مزیدار ڈراموں کا تڑکا
عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے آج انٹرٹینمنٹ لارہا ہے، میٹھی عید پر مزیدار ڈراموں کا تڑکا، ہردلعزیز اداکار اپنی جاندار پرفارمنس سے ناظرین کو خوب محظوظ کریں گے۔
عید کی خوشیوں بھرے موقع پر آج انٹرٹینمنٹ لارہا ہے، کھٹی میٹھی باتوں سے بھرے ڈرامے، ’مسئلے پیار کے‘ ڈرامے کا محور محبت میں، پیش آنے والی مشکلات اور غلط فہمیاں، کچھ ہنسی مزہ اور پیار سے مسائل میں الجھے کردار دیکھئے، عید کے پہلے دن رات 7 بجے۔
ڈرامہ ’پیار ہوا‘ محبت و دوستی کی ایسی کہانی جو نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے، دونوں عید کے تہوار پر اظہار محبت کرتے ہیں، ہنستا ہنساتا دلوں کو چھوتا ڈرامہ آپ دیکھ سکیں گے، عید کے پہلے دن رات 10 بجے۔
اسی طرح ’لوگ نئے عشق پرانا‘ مزاحیہ ڈراموں میں ہوا شاندار اضافہ، جو عید کی خوشیوں میں رنگ بھردے گا۔ کھیل میں محبت کے مختلف رنگوں کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
’لوگ نئے عشق پرانا‘ میں جہاں پرانے اور نئے عشق کی کہانیاں، ایک دوسرے سے جڑتی ہیں، دیکھئے عید کے دوسرے دن رات 10 بجے، صرف آج انٹرٹینمنٹ پر، اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ۔ تو دیکھتے رہیے صرف آج انٹرٹینمنٹ۔