Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

پاپا کی ننھی پری، میں ہمیشہ اپنے ابا کے لیے ننھی بچی رہوں گی، ماہرہ خان

والد کو خوبصورت سالگرہ کا پیغام، یادگار تصاویر کے ساتھ شیئر کردیا
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2025 08:06pm

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے والد حفیظ الرحمان خان کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے والد کے ساتھ گزارے ہوئے قیمتی لمحوں کو یاد کیا۔

ماہرہ خان، جو کہ اپنے مشہور ڈرامہ ہمسفر کی بدولت لازوال شہرت کی حامل ہیں، نے اپنے والد کے ساتھ ماضی کی یادیں تازہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پیغام شیئرکیا ہے۔

راکھی ساونت نے سلمان خان کیلئے ہانیہ عامر کا ہاتھ مانگ لیا

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ میں اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا، ”میں ہمیشہ اور ہمیشہ اپنے ابا کی چھوٹی بچی رہوں گی۔ روزانہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے حفیظ الرحمان خان جیسے ’صوفی گینگسٹا‘ کی بیٹی بننے کا شرف حاصل ہوا۔ سالگرہ مبارک ہو میرے سب سے پسندیدہ سفر کے ساتھی، اورپلیز، آج کے لیے تھوڑی سی دعا ضرور کریں۔“

ماہرہ خان نے اپنے والد کے ساتھ اپنے بچپن اور زندگی کے خاص لمحات کی تصویریں شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان کا تعلق ایک پڑھے لکھے اور خوشحال گھرانے سے ہے، اور وہ ہمیشہ اپنے والد کی محبت اور حمایت کو اپنی کامیابی کا راز مانتی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے والد کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے نہ صرف جذباتی الفاظ کا اظہار کیا بلکہ اس لمحے کو اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹنے کی کوشش بھی کی۔

اداکارہ ماہرہ خان، جنہوں نے ہمسفر، نیا ت، صدقے تمہارے، شہر وقت، ہم کہاں کے سچے تھے اور رضیہ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے، اس وقت اپنے نئے پروجیکٹس لو گرو، مٹی دا باوا اور نیٹ فلکس کی سیریز جو بچائے ہیں سنگ پر کام کر رہی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات