Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
11 Shawwal 1446  

کراچی: شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کے سر پر اسلحہ رکھ دیا
شائع 29 مارچ 2025 11:09am

کراچی میں شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر لال قلعہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کرکے واپس گھر جارہا تھا، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کے سر پر اسلحہ رکھا تھا۔

کراچی؛ کورنگی کریک میں گیس لائن میں آگ تاحال بے قابو، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعینات پولیس اہلکار نے موقع پاتے ہی ملزمان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ڈکیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، نادرن بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی کی موبائل پر دستی بم حملہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں، شہریوں کو مشکلات

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

karachi

police

Police Encounter

Karachi Police