وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی معمولی کمی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑی کمی عوام کو منتقل نہ ہوسکی، وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے تھی۔
عوام کے لیے خوشخبری؛ آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بدستور 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا طلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔