Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

پاکپتن میں 8 سالہ بچے نے ماں کو قینچی کا وار کر کے قتل کردیا

8 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، پولیس
شائع 28 مارچ 2025 09:02pm

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں معمولی تلخ کلامی پر 8 سالہ بچے نے ماں کو قینچی کا وار کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے محلّہ گلزار آباد میں پیسے نہ ملنے پر 8 سالہ بچے کے ہاتھوں ماں قتل ہوگئی، ماں اور بچے کی تلخ کلامی پر بیٹے نے قینچی کا وار کر کے ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

35 سالہ صفیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، ماں سلائی کڑھائی کر کے گھر چلاتی تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال مُنتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

punjab

pakpattan

son killed mother

child killed morther