Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

بھارت میں نابالغ بچے کے قبول اسلام پر 3 گرفتار

بچے پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ رقم کی خاطر مذہب تبدیل کرلے، رپورٹ
شائع 28 مارچ 2025 08:29pm

سول لائنس پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نابالغ بچے کو رقم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکل آفیسر راج کمار ساؤ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 3 ملزمان عمران’ نورعلی اور مانگے رام کو تفتیش کے لئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی این ایس اور یوپی غیرقانونی تبدیلی مذہب پر امتناع ایکٹ 2021 کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مودی حکومت کی مسلمانوں سے دشمنی، کھلے مقامات پر نمازِ عید کی ادائیگی پر پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا

متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت کے مطابق آٹھویں جماعت کے طالب علم پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ رقم کی خاطر مذہب تبدیل کرلے۔

بچے کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ایک ہندو حجام نے لڑکے کی ختنہ بھی کی ہے جس کے بعد لڑکے کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Converted to islam

Minor boy

Uttar Pradesh'

three detained