Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

سونا 2380 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کاروبار سونے کی قیمت کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری
شائع 28 مارچ 2025 08:23pm

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور فی تولہ سونا 2 ہزار 380 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، سونے کے عالمی اور مقامی ریٹس تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر جاپہنچے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 380 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 41 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عیدالفطر سے قبل سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، بھاری اضافہ

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 22 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 74 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ مارچ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 22 ہزار 880 روپے اور رواں سال کے 3 ماہ کے دوران 50 ہزار 780 روپے اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (27 مارچ) 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 3 ہزار 200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے تھے، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 743 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

26 مارچ کو ملک میں سونے کی قیمتیں برقرار رہی تھیں تاہم 25 مارچ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 800 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے رہا تھا۔

20 مارچ کو فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

19 مارچ کو فی تولہ خالص سونے کے نرخ ایک ہزار 650 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 19 ہزار روپے تک جا پہنچے تھے۔

کس ملک کے پاس کتنا سونا؟

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

اسی وجہ سے مرکزی بینک سونے کے بڑے ذخیرہ کار ہیں، جو تاریخ میں کان کُنی کے ذریعے نکالے گئے مجموعی سونے کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔

karachi

Gold prices

Gold rates Pakistan

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025

gold rate increase

Gold Rates 202

gold price decrease