Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

ابوظہبی میں خوفناک آگ، چند گھنٹے میں ہی قابو پا لیا گیا

فائر فائٹر عملے نے وقت پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور واٹر پارک کی آس پاس کی سڑکیں بند کردیں
شائع 28 مارچ 2025 08:01pm

ابوظہبی کے یاس واٹرورلڈ نامی واٹر پارک میں جمعہ کی دوپہر تقریباً 2 بجے ایک خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پرچند گھنٹے میں ہی قابو پا لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سیاہ دھواں فراری ورلڈ اور یاس مرینا سرکٹ کے علاقوں کے اوپر اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر امدادی عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ ابوظہبی پولیس نے واٹر پارک کے آس پاس کی سڑکیں بند کر دیں اور یاس بے پر ٹریفک کو ری ڈائریکٹ کیا تاکہ فائر فائٹرز اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر جلدی پہنچ جائیں۔

میانمار اکثر خطرناک زلزلے کے واقعات کا شکار کیوں ہوتا ہے؟

رپورٹ کے مطابق یاس واٹرورلڈ ابو ظہبی ائیرپورٹ کے قریب واقع ہے۔ابوظہبی پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زید بین الاقوامی ائیرپورٹ کسٹمر سروس ٹیم جو تھیم پارک سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث ان کا کام متاثر نہیں ہوا۔

ابوظہبی

Traffic Jam

huge fire

Yas Waterworld