سمندر میں اکیلا کشتی لے کر نکل جانیوالا بچہ حیران کن طور پر ایک دن بعد زندہ دریافت
چین میں ایک شرارتی بچے کی حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کے ہوش اڑا دیے، جب 10 سالہ بچہ چپکے سے بغیر کسی کو اطلاع دیے چھوٹی کشتی میں سوار ہو کر سمندر میں نکل گیا اور وہاں 24 گھنٹے تک بھٹکتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق بچہ کرشماتی طور پر اس ہولناک سفر کے باوجود زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں سیاحوں کے ایک بحری جہاز نے بچے کو سمندر میں دریافت کیا اور اسے نکالا۔
لیانگ نامی بچے کا کہنا تھا کہ وہ ایک دن اور رات سے سمندر کے درمیان پھنس کر رہ گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ وہ مچھلی پکڑنے کیلئے سمندر میں نکلا مگر راستہ بھٹک گیا۔
بچے کا گھر وہاں سے 30 کلومیٹر دور تھا اور اس کا بچ جانا کرشمہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بچے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اس نے قریب سے گزرنے والے جہازوں سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی مگر اس کی پکار کسی نے نہیں سنی۔
ننھا شرارتی بچہ باڑ پھلانگ کر وائٹ ہاؤس میں داخل، خفیہ ایجنسی نے کیا کیا؟
بچے کے والدین پوری رات اس کو تلاش کرتے رہے اور پولیس سے بھی مدد حاصل کی۔
لیانگ کے والدین کے مطابق اس نے گاؤں کے قریب سے چپکے سے ایک کشتی کو لے لیا تھا اور شکار کے لیے نکل گیا۔