پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے، پی ٹی آئی نے 3 بار اسلام آباد پر حملہ کیا، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے، جس طرح پہلے 3 بار اسلام آباد پر حملہ کیا، اس طرح کا دھاوا اور احتجاج نہیں ہونا چاہیے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو عید کی پیشگی مبارکباد دے دے۔
آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو بھی عید مبارک ہو، پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے، پی ٹی آئی نے 3 بار اسلام آباد پر حملہ کیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار دھاوا اور احتجاج نہیں ہونا چاہئے، کسی کے حقوق پر ضرب آ رہی ہے تو احتجاج کرنا اس کا بنیادی حق ہے۔
خواجہ آصف نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ لوگوں نے بھی عید کی خوشیاں منانی ہیں اس کے لیے امن بھی چاہیے، امن بہت ضروری ہے۔